حمیدیہ میں مرکزی محفل حضرت غوث اعظمؒ
بارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام سید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی رحمۃ اللہ علیہ کے زیر اہتمام گیارہ روزہ محافل حضرت غوث اعظمؒ کے اختتام پر ۶؍ جمادی الاول ۱۴۴۴ھ م یکم؍ڈسمبر ۲۰۲۲ء کو حمیدیہ شرفی چمن میں بعد نماز عشاء مرکزی محفل حضرت غوث اعظمؒ کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ نے نگرانی کی۔ سادات کرام ،مشائخ عظام اور عامۃ المسلمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قرآءت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا۔ محفل قرآن خوانی کے بعد موئے مبارک حضور غوث الثقلینؒ کی زیارت کروائی گئی۔ سلام بہ حضور خیر الانام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دعائے سلامتی پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔ بعدہٗ عشائیہ پیش کیا گیا۔