جشن ولادت سید الشہداء ابو عبد اللہ امام حسین علیہ السلام
بارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی ؒ کے زیر اہتمام جشن ولادت سید الشہداء۱بو عبد اللہ امام حسین ابن علی ابن ابی طالب علیہم السلام ۳؍شعبان المعظم ۱۴۴۴ھ م ۲۴؍ فبروری ۲۰۲۴ء حمیدیہ شرفی چمن بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ نگرانی کریں گے۔تلاوت کلام پاک، محفل حمد و نعت و سلام و منقبت کے بعد نگران جشن کا خصوصی خطاب ہوگا۔ سلام بحضور خیر الانام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، دعائے سلامتی اور تناول تبرک پر جشن اختتام پذیر ہوگا۔ وابستگان سلسلہ عالیہ حمیدیہ اور عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
عرس سراپا قدس حضور شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام
سید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی رحمۃ اللّٰہ علیہ

