عرس سراپا قدس شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفیؒ
بارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام سید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی رحمۃ اللہ علیہ کے زیر اہتمام عرس سراپا قدس شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی رحمۃ اللہ علیہ ۶ اور ۷ شعبان المعظم م ۲۷ اور ۲۸؍ فبروری کوعظیم الشان پیمانہ پر منایا گیا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ نے نگرانی کی۔ سادات کرام ،مشائخ عظام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قرآن خوانی سے عرس شریف کا آغاز ہوا۔ محفل حمد و نعت و سلام و منقبت منعقد ہوئی۔ بعد نماز مغرب جلوس صندل نکالا گیا اور بعد نماز عشاء صندل مالی بہ مزار شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ پیش کیا گیا۔۷؍ شعبان بعد نماز فجر قرآن خوانی اور پیشکشئ چادر گل بہ مزار حضور شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ پر عرس شریف اختتام پذیر ہوا۔ دونوں دن تناول تبرک کا انتظام رہا۔