ؑ آج حمیدیہ میں ماہانہ محفل شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا

بارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام سید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی رحمۃ اللہ علیہ   کے زیر اہتمام    آج  ۶؍ شوال    ۱۴۴۴ھ  م ۲۷؍اپریل ۲۰۲۳ءکو بعد نماز مغرب حمیدیہ شرفی چمن میں ماہانہ فاتحہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا ؑ  سید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی رحمۃ اللہ علیہ منعقد ہوگی۔پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ  امام علی ابن  موسیٰ رضاؑ  نگرانی کریں گے۔ قرآن خوانی سے محفل کا آغاز ہوگا۔مکمل قرآن مجید کی تلاوت کے بعد محفل حمد و نعت و سلام و منقبت منعقد ہوگی۔ مواعظ حسنہ کے بعد  عشائیہ پیش کیاجائےگا۔ وابستگان سلسہ عالیہ حمیدیہ سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔