حمیدیہ میں پانچویں اور اختتامی محفل ولادت امام علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام

بارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام سید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی رحمۃ اللہ علیہ   کے زیر اہتمام ۷ تا ۱۱؍ ذو القاعدہ جاری محافل ولادت امام علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام کی  پانچویں اور اختتامی محفل مبارک       ۱۱؍ ذو القاعدہ      ۱۴۴۴ھ م یکم؍ جون   ۲۰۲۳ءکو بعد نماز مغرب حمیدیہ شرفی چمن میں  منعقد ہوگی۔پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ  امام علی ابن  موسیٰ رضاؑ  نگرانی کریں گے۔ قرآن خوانی سے محفل کا آغاز ہوگا۔ مکمل قرآن پاک کی تلاوت کے بعدمحفل حمد و نعت و سلام و منقبت  منعقد ہوگی۔بعدہٗ نگران محفل   سیرت امام علی ابن موسیٰ رضا ؑ پر خطاب  کی سعادت حاصل کریں گے۔ محفل کے اختتام پر  عشائیہ پیش کیاجائےگا۔ وابستگان سلسہ عالیہ حمیدیہ سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔