Shahzadah Musa Raza

شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام 

   سید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی رحمۃ اللّٰہ علیہ   

Shahzadah Imam Ali Musa Raza (Alaihissalaam)

Dr Syed Mohammed Hameeduddin Hussaini Razvi Quadri Sharafi (RahmathUllah Alaihi)

آج آئی ہرک کا ’’۳۷‘‘ واں سالانہ جشن میلاد رحمۃ للعلمین ﷺ

اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا (آئی ہرک ) اور بارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا ؑسید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی  ؒکے زیر اہتمام  آج، یکشنبہ،۹؍ربیع الاول شریف ۱۴۴۸ھ م ۲۳؍اگسٹ۲۰۲۶ء، ۱۱بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈ، روبرو معظم جاہی مارکٹ میں عظیم البرکات ’’۳۷‘‘واںجشن میلاد رحمۃ للعلمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انعقاد     عمل میں آئے گا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا ؑسید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی  ؒ نگرانی کریں گے۔محفل قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف سے جشن پاک کا آغاز ہوگا۔ مولانا ڈاکٹر سید شاہ محمد عبد المعز حسینی رضوی قادری شرفی، مولانا سید شاہ محمد کاظم محی الدین حسینی رضوی قادری شرفی، مولانا مفتی سید شاہ محمد سیف الدین حسینی رضوی حمیدی ، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا حسینی رضوی حمیدی اور مولانا حافظ و قاری سید شاہ محمد تاج الدین حسینی رضوی قادری شرفی مرتضیٰ پاشاہ کے علاوہ دیگر سادات کرام، مشائخ عظام اور علماء محترم کے خطابات ہوں گے۔حضرت مولانا سید شاہ محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب سجادہ نشین حضرت علیم شرفی ؒ کی خصوصی دعا ہوگی۔ الحاج محمد یوسف حمیدی نے عامۃ المسلمین سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔