آئی ہرک کا ’’۳۴‘‘واں سالانہ مرکزی جلسہ شہادت عظمیٰ سیدنا امام حسین علیہ السلام
اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا( آئی ہرک) کے زیر اہتمام ۳۴واںسالانہ مرکزی جلسہ شہادت عظمیٰ سیدنا امام حسین علیہ السلام ، چھار شنبہ ، ۱۰؍محرم الحرام ۱۴۴۶ھ م ۱۷؍جولائی۲۰۲۴ء ،صبح ۱۱ بجے، جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈروبرو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا ؑ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی ؒ نگرانی کریں گے۔تلاوت کلام پاک، قصیدہ بردہ شریف، محفل حمد ونعت و سلام و منقبت کے بعد سادات کرام، مشائخین عظام اور علماء محترم کے خطابات ہوں گے۔ بعد ہٗ نگران جلسہ کا خطاب ہوگا۔الحاج محمد یوسف حمیدی صدر انتظامی کمیٹی نے عامۃ المسلمین سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔