حمیدیہ میں حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ
حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ یکشنبہ ،۱۶؍جون ۲۰۲۴ء ٹھیک ۸:۳۰بجے صبح ’’حمیدیہ‘‘ شرفی چمن زیر نگرانی مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حسینی رضوی حمیدی حاکم پاشاہ صاحب اور مولانا ڈاکٹر سید محمد رضی الدین حسینی رضوی حمیدی حسان پاشاہ صاحب سجادہ نشینان حضرت تاج العرفاءؒ منعقد ہے۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعائے سلامتی ہوگی۔ بہ پابندئ وقت شرکت باعث سعادت ہے۔
آئی ہرک کے ’’۱۵۸۲‘‘ ویں تاریخ اسلام اجلاس میں مذاکرہ قربانی
اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا (آئی ہرک) کے زیر اہتمام سالانہ موضوعی مذاکرہ ’’قربانی‘‘ یکشنبہ،۱۶؍جون ۲۰۲۴ء زیر نگرانی پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادئہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی شرفی ؒ انشاء اللہ منعقد ہوگا۔ مذاکرہ کا پہلا سیشن ۱۰ ساعت صبح ایوان تاج العرفاءؒ ، حمیدآباد، شرفی چمن اور دوسرا سیشن ۱۲بجے دن بمقام جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ روڈ روبرو معظم جاہی مارکٹ مقرر ہے۔ سامعین کرام سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔