حمیدیہ میں ۲۶ روزہ محافل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم

 انشاء اللہ تعالیٰ بارگاہ حضرت تاج العرفاء ؒ اوربارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا ؑ سید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی ؒکے زیر اہتمام ۲۶ روزہ محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یکم تا ۲۶؍ربیع الاول شریف ۱۴۴۶ھ ،بعد نماز مغرب، بہ مقام’’ حمیدیہ‘‘ واقع درگاہ شریف شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں منعقد ہوںگی۔۲۵؍ربیع الاول ۱۴۴۶ھ بعد نماز مغرب جشن میلاد رحمۃ للعلمین ؐ منعقد کیا جائے گا اور زیارت موئے مبارک حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کروائی جائے گی۔پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی حمیدی جانشین شہزادہؒامام علی ابن موسیٰ رضاؑ ان محافل کی نگرانی کریں گے۔نگران محفل کے علاوہ دیگر سادات کرام سیرت النبی ؐ کے مختلف منور پہلوئوں پر خطاب کی سعادت حاصل کریں گے۔ نعت خواں حضرات حمدو نعت وسلام ومنقبت پیش کرینگے۔ بعد محفل، تبرک میلاد کا اہتمام رہے گا۔ جملہ اہل سلسلہ اور عامۃ المسلمین سے جناب الحاج محمد یوسف حمیدی صدر مجلس استقبالیہ نے شرکت کی درخواست کی ہے۔