حمیدیہ میں حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ
حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ یکشنبہ ،۷؍اپریل ۲۰۲۴ء ٹھیک ۸:۳۰بجے صبح ’’حمیدیہ‘‘ شرفی چمن زیر نگرانی مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حسینی رضوی حمیدی حاکم پاشاہ صاحب اور مولانا ڈاکٹر سید محمد رضی الدین حسینی رضوی حمیدی حسان پاشاہ صاحب سجادہ نشینان حضرت تاج العرفاءؒ منعقد ہے۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعائے سلامتی ہوگی۔ بہ پابندئ وقت شرکت باعث سعادت ہے۔
آئی ہرک کے ’’۱۵۷۲‘‘ ویں تاریخ اسلام اجلاس میں مذاکرہ قرآن حکیم
اسلامک ہسٹر ی ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکشنبہ،۷؍اپریل ۲۰۲۴ء کو منعقد شدنی ’’۱۵۷۲ ‘‘ ویں تاریخ اسلام اجلاس میں مذاکرہ ’’قرآن حکیم‘‘ کا پہلا سیشن صبح ۱۰ بجے ’’ایوان تاج العرفاءؒ حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن، سبزی منڈی قدیم، حیدرآباد اور دوسرا سیشن ۱۲ بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈ، روبرو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی شرفی ؒ نگرانی کریں گے۔ الحاج محمد یوسف حمیدی صدر تاج العرفاء کمیٹی نے سامعین کرام سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔