حمیدیہ میں حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ

 حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ یکشنبہ ،۲۱؍جنوری ۲۰۲۴ء ٹھیک ۸:۳۰بجے صبح ’’حمیدیہ‘‘ شرفی چمن زیر نگرانی مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حسینی رضوی  حمیدی حاکم پاشاہ صاحب اور مولانا ڈاکٹر سید محمد رضی الدین حسینی رضوی حمیدی حسان پاشاہ صاحب سجادہ نشینان  حضرت تاج العرفاءؒ منعقد ہے۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعائے سلامتی ہوگی۔ بہ  پابندئ وقت شرکت باعث سعادت ہے۔

آئی ہرک کا ’’۱۵۶۱‘‘ واں تاریخ اسلام اجلاس

اسلامک ہسٹر  ی ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکشنبہ،۲۱؍جنوری ۲۰۲۴ء کو منعقد شدنی ’’۱۵۶۱ ‘‘ ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح  ۱۰ بجے ’’ایوان تاج العرفاءؒ حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن، سبزی منڈی قدیم، حیدرآباد اور دوسرا سیشن ۱۲ بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈ، روبرو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ   امام علی ابن موسیٰ رضاؑ  ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی شرفی  ؒ نگرانی کریں گے۔ایک آیت جلیلہ کا تفسیری، ایک حدیث شریف کا تشریحی اور ایک فقہی مسئلہ کا توضیحی مطالعاتی مواد پیش کیا جائے گا۔آئی ہرک کے  دونوں سشینز میں مولائے کائنات امیر المومنین سیدنا علی ابن ابی طالب علیہ السلام     کی سیرت مبارکہ  پر لکچرز  ہوں گے۔ الحاج محمد یوسف حمیدی صدر تاج العرفاء کمیٹی نے سامعین  کرام سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔