حمیدیہ شرفی چمن میں فاتحہ اربعین امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام
بارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی ؒ کے زیر اہتمام ’’حمیدیہ ‘‘، شرفی چمن سبزی منڈی قدیم  میں  فاتحہ اربعین امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام۲۰؍صفر المظفر ۱۴۴۵ھ م ۷؍سپٹمبر ۲۰۲۳ءبعد نماز مغرب زیر نگرانی پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی حمیدی جانشین شہزادہ ؒامام علی ابن موسیٰ رضا ؑ منعقد ہوگی۔ محفل قرآن خوانی اور نماز عشاء کے بعد نگران مجلس  کا خطاب ہوگا۔نعت خواں حضرات حمدو نعت و سلام ومنقبت پیش کرینگے۔مجلس کے اختتام پر لنگر حسینی پیش کیا جائے گا۔   جناب الحاج محمد یوسف حمیدی صدر انتظامی کمیٹی نے عامۃ المسلمین سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔