حمیدیہ میں حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ

 حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ یکشنبہ  ، ۲۷؍اگسٹ ۲۰۲۳ء ٹھیک ۸:۳۰بجے صبح ’’حمیدیہ‘‘ شرفی چمن زیر نگرانی مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حسینی رضوی  حمیدی حاکم پاشاہ صاحب اور مولانا ڈاکٹر سید محمد رضی الدین حسینی رضوی حمیدی حسان پاشاہ صاحب سجادہ نشینان  حضرت تاج العرفاءؒ منعقد ہے۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعائے سلامتی ہوگی۔ بہ  پابندئ وقت شرکت باعث سعادت ہے۔

آئی ہرک کا ’’۱۵۴۰‘‘ واں تاریخ اسلام اجلاس

   اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکشنبہ،۲۷؍اگسٹ ۲۰۲۳ء کو منعقد شدنی ’’۱۵۴۰ ‘‘ ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح  ۱۰ بجے ’’ایوان تاج العرفاءؒ حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن، سبزی منڈی قدیم، حیدرآباد اور دوسرا سیشن ۱۲ بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈ، روبرو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔ پروفسیر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ   امام علی ابن موسیٰ رضاؑ  ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی شرفی  ؒ نگرانی کریں گے۔ایک آیت جلیلہ کے تفسیری، ایک حدیث شریف کے تشریحی اور ایک فقہی مسئلہ کے توضیحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد آئی ہرک کے  پہلے سیشن میں سیرت طیبہ ؐ کے تسلسل میں واقعات قبل رحلت شریف  اور دوسرے سیشن میں  سیرت ام المومنین سیدہ بی بی ام سلمہ علیھا السلام    پر  لکچرز  ہوں گے۔ الحاج محمد یوسف حمیدی صدر تاج العرفاء کمیٹی نے سامعین  کرام سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔