حمیدیہ شرفی چمن میں بارہ روزہ مجالس امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام
بارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی ؒ کے زیر اہتمام ’’حمیدیہ ‘‘، شرفی چمن سبزی منڈی قدیم  میں حسب عمل درآمد قدیم سالانہ مجالس امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام یکم؍ تا ۱۲؍محرم الحرام ۱۴۴۷ھ بعد نماز عشاءزیر نگرانی پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ ؒامام علی ابن موسیٰ رضا ؑ جاری ہے۔ نگران مجلس کے علاوہ سادات کرام اور مشائخ عظام کے خطابات ہوں گے۔نعت خواں حضرات حمدو نعت و سلام ومنقبت پیش کرینگے۔مجلس کے اختتام پر لنگر حسینی پیش کیا جائے گا۔   جناب الحاج محمد یوسف حمیدی صدر انتظامی کمیٹی نے عامۃ المسلمین سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔