حمیدیہ میں حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ

 حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ یکشنبہ ،۲۲؍ فبروری۲۰۲۶ء ٹھیک ۸:۳۰بجے صبح ’’حمیدیہ‘‘ شرفی چمن زیر نگرانی مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حسینی رضوی  حمیدی حاکم پاشاہ صاحب اور مولانا ڈاکٹر سید محمد رضی الدین حسینی رضوی حمیدی حسان پاشاہ صاحب سجادہ نشینان  حضرت تاج العرفاءؒ منعقد ہے۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعائے سلامتی ہوگی۔ بہ  پابندئ وقت شرکت باعث سعادت ہے۔

آئی ہرک کا ’’۱۶۶۸‘‘ واں تاریخ اسلام اجلاس

اسلامک ہسٹر  ی ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکشنبہ، ۲۲؍فبروری۲۰۲۶ء  کو منعقد شدنی ’’۱۶۶۸‘‘ ویں تاریخ اسلام اجلاس   کا پہلا سیشن صبح  ۱۰ بجے ’’ایوان تاج العرفاءؒ حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن، سبزی منڈی قدیم، حیدرآباد اور دوسرا سیشن ۱۲ بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈ، روبرو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ   امام علی ابن موسیٰ رضاؑ  ڈاکٹر سیدمحمد حمید الدین حسینی رضوی شرفی  ؒ نگرانی کریں گے۔  ایک آیت جلیلہ کا تفسیری اور ایک حدیث شریف کا تشریحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد آئی ہرک کے دونوں سیشنز میں  ’’فریضہ صوم‘‘        کے مبارک موضوع پر لکچرز ہوں گے۔الحاج محمد یوسف حمیدی نے سامعین  کرام سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی خواہش کی ہے     ۔