حمیدیہ میں حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ

 حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ یکشنبہ،۲؍اپریل ۲۰۲۳ء ٹھیک ۸:۳۰ بجے صبح ’’حمیدیہ‘‘ شرفی چمن زیر نگرانی مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حسینی رضوی  حمیدی حاکم پاشاہ صاحب اور مولانا ڈاکٹر سید محمد رضی الدین حسینی رضوی حمیدی حسان پاشاہ صاحب سجادہ نشینان  حضرت تاج العرفاءؒ منعقد ہے۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعائے سلامتی ہوگی۔ بہ  پابندئ وقت شرکت باعث سعادت ہے۔

آئی ہرک کا ’’۱۵۱۹‘‘ واں تاریخ اسلام اجلاس

  اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا (آئی ہرک) کے زیر اہتمام سالانہ موضوعی مذاکرہ ’’فریضہ زکوٰۃ‘‘ یکشنبہ،۲؍اپریل ۲۰۲۳ء زیر نگرانی پروفسیر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی شرفی  ؒ  انشاء اللہ منعقد ہوگا۔ مذاکرہ کا پہلا سیشن ۱۰ ساعت صبح ایوان تاج العرفاءؒ ، حمیدآباد، شرفی چمن اور دوسرا سیشن ۱۲بجے دن بمقام جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ روڈ روبرو معظم جاہی مارکٹ مقرر ہے۔ سامعین کرام سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔