آج حمیدیہ میں شہزادہؒ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ کی ماہانہ فاتحہ

بارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ  کے زیر اہتمام   آج ۶؍ ذی الحجہ م ۲۵؍ جون بعد نماز مغرب’’حمیدیہ‘‘  شرفی چمن میں حضور شہزادہ    امام علی ابن موسیٰ رضا ؑسید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی رحمۃ اللہ علیہ کی ماہانہ فاتحہ منعقد ہوگی۔ پروفسیر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ   امام علی ابن موسیٰ رضاؑ  نگرانی کریں گے۔بعد نماز مغرب تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوگا۔ مکمل قرآن مجید کی تلاوت کے بعد شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؒ کی مزار مبارک پر نذرانہ گل پیش کیا جائے گا۔بعد نماز عشاء محفل حمد و نعت و سلام و منقبت منعقد ہوگی۔ محفل کے اختتام پر عشائیہ پیش کیا جائے گا۔وابستگان سلسلہ عالیہ حمیدیہ سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔