حمیدیہ میں حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ
حیدرآباد۔۱۰؍ڈسمبر(پریس نوٹ) حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ یکشنبہ،۱۱؍ڈسمبر ٹھیک ۸:۳۰ بجے صبح ’’حمیدیہ‘‘ شرفی چمن زیر نگرانی مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حسینی رضوی حمیدی حاکم پاشاہ صاحب اور مولانا ڈاکٹر سید محمد رضی الدین حسینی رضوی حمیدی حسان پاشاہ صاحب سجادہ نشینان حضرت تاج العرفاءؒ منعقد ہے۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعائے سلامتی ہوگی۔ بہ پابندئ وقت شرکت باعث سعادت ہے۔
آئی ہرک کا ’’۱۵۰۳‘‘ واں تاریخ اسلام اجلاس
حیدرآباد۔۱۰؍ڈسمبر(پریس نوٹ) اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکشنبہ،۱۱؍ڈسمبر کو منعقد شدنی ’’۱۵۰۳ ‘‘ ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح ۱۰ بجے ’’ایوان تاج العرفاءؒ حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن، سبزی منڈی قدیم، حیدرآباد اور دوسرا سیشن ۱۲ بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈ، روبرو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔ پروفسیر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادئہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی شرفی ؒ نگرانی کریں گے۔ایک آیت جلیلہ کے تفسیری، ایک حدیث شریف کے تشریحی اور ایک فقہی مسئلہ کے توضیحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد آئی ہرک کے پہلے سیشن میں سیرت اقدسؐ کے ضمن میں ’’وفود کی آمد‘‘ اور دوسرے سیشن میں ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسولؐ مقبول حضرت عبید اللہ بن عباس ؓ کے احوال شریف پر لکچر ہوں گے۔ الحاج محمد یوسف حمیدی صدر تاج العرفاء کمیٹی نے سامعین کرام سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔