آئی ہرک کا ’’۱۵۰۲‘‘ واں تاریخ اسلام اجلاس
حیدرآباد۔۳؍ڈسمبر(پریس نوٹ) اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکشنبہ،۴؍ڈسمبر کو منعقد شدنی ’’۱۵۰۲ ‘‘ ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح ۱۰ بجے ’’ایوان تاج العرفاءؒ حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن، سبزی منڈی قدیم، حیدرآباد اور دوسرا سیشن ۱۲ بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈ، روبرو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔ پروفسیر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادئہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی شرفی ؒ نگرانی کریں گے۔ایک آیت جلیلہ کے تفسیری، ایک حدیث شریف کے تشریحی اور ایک فقہی مسئلہ کے توضیحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد آئی ہرک کے پہلے سیشن میں سیرت اقدسؐکے ضمن میں ’’وفود کی آمد‘‘ اور دوسرے سیشن میں ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسولؐ مقبول حضرت طفیل بن حارث ؓ کے احوال شریف پر لکچر ہوں گے۔ الحاج محمد یوسف حمیدی صدر تاج العرفاء کمیٹی نے سامعین کرام سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔