جشن ولادت مولود کعبہ مولائے کائنات امیر المومنین سیدنا علی ابن ابی طالب علیہ السلام
بارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام سید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی رحمۃ اللہ علیہ کے زیر اہتمام ۱۲؍ رجب المرجب ۱۴۴۴ھ م ۴؍فبروری ۲۰۲۳ءکو بعد نماز مغرب حمیدیہ شرفی چمن میں جشن ولادت مولود کعبہ مولائے کانات امیر المومنین سیدنا علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہٗ علیہ السلام عظیم الشان پیمانہ پر منایا گیا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضاؑ نے نگرانی کی۔ سادات کرام ،مشائخ عظام اور عامۃ المسلمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قرآن خوانی سے محفل کا آغاز ہوا۔ محفل حمد و نعت و سلام و منقبت اور مواعظ حسنہ کے بعد عشائیہ پیش کیا گیا۔