حمیدیہ میں ۱۳ روزہ محافل جشن ولادت مولائے کائنات سیدنا علی ابن ابی طالبؑ
بارگاہ شہزادہ امام علی ابن موسیٰ رضا ؑ سید السادات ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی رضوی قادری شرفی ؒکے زیر اہتمام ۱۳ روزہ محافل مولائے کائنات مولود کعبہ امیر المومنین سیدنا علی ابن ابی طالب علیہ السلام یکم تا ۱۳؍رجب المرجب ۱۴۴۶ھ ،بعد نماز مغرب، بہ مقام ’’حمیدیہ‘‘ واقع درگاہ شریف شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں منعقد ہوںگی انشاء اللہ تعالیٰ۔پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی حمیدی جانشین شہزادہ ؒامام علی ابن موسیٰ رضاؑ ان محافل کی نگرانی کریں گے۔بعد نماز مغرب تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز ہوگا۔بعد نماز عشاء محفل حمد و نعت و سلام و منقبت کے بعد نگران محفل سیرت مولائے کائناتؑ کے منور پہلوئوں پر شرف تخاطب حاصل کریں گے۔محفل کے اختتام پر تبرکات پیش کئے جائینگے۔ جناب الحاج محمد یوسف حمیدی صدر استقبالیہ نے عامۃ المسلمین سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔