آئی ہرک کا ’’۱۷۰۵‘‘ واں تاریخ اسلام اجلاس

اسلامک ہسٹر  ی ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکشنبہ، ۸؍نومبر۲۰۲۶ء  کو منعقد شدنی ’’۱۷۰۵‘‘ ویں تاریخ اسلام اجلاس   کا پہلا سیشن صبح  ۱۰ بجے ’’ایوان تاج العرفاءؒ حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن، سبزی منڈی قدیم، حیدرآباد اور دوسرا سیشن ۱۲ بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈ، روبرو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی رضوی حمیدی جانشین شہزادہ   امام علی ابن موسیٰ رضاؑ  ڈاکٹر سیدمحمد حمید الدین حسینی رضوی شرفی  ؒ نگرانی کریں گے۔  ایک آیت جلیلہ کا تفسیری اور ایک حدیث شریف کا تشریحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد آئی ہرک کے دونوں سیشنز میںسیرت سید کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم      پر لکچرز ہوں گے۔الحاج محمد یوسف حمیدی نے سامعین  کرام سے بہ پابندیٔ وقت شرکت کی خواہش کی ہے    ۔